لائنز کلب کی فلاحی سرگرمیاں وسیع کی جائیں گی، ایم اے بلال
ملتان (لیڈی رپورٹر)لائنز کلب ملتان مڈ ٹاؤن کا ماہانہ اجلاس صدر ایم اے بلال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کلب کی ۔۔
سماجی و فلاحی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری محمد رومان نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے صحت، تعلیم، فلاح عامہ اور مستحق افراد کی امداد کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے آئندہ فلاحی منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ہاؤس اسپیکر میجر (ر) جاوید مسرت نے تقویٰ اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشرتی ترقی اور اجتماعی فلاح کے لیے کردار سازی ناگزیر ہے ۔