لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنانے پر2افراد کیخلاف کارروائی
ملتان ( کرائم رپورٹر )زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
صدر جلالپور پولیس کو اصغر علی نے بتایا کہ میرا بیٹا دکان پر سودا سلف لینے گیا تو ملزم اسے خالی مکان میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنائی ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔