خاتون سے زیادتی اور کوشش پر پولیس کارروائی شروع

خاتون سے زیادتی اور کوشش  پر پولیس کارروائی شروع

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے مبینہ زیادتی اور کوشش کے دو مختلف واقعات کی اطلاع پر مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیںا۔ا۔

۔بستی ملوک پولیس کے مطابق حسین نامی شہری نے درخواست دی کہ اس کی بھانجی گھر میں اکیلی موجود تھی، جہاں ایک ملزم مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور اسے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں موقع سے فرار ہوگیا۔دوسرے واقعہ میں مظفرآباد پولیس کو شہناز بی بی نے بتایا کہ رات کے وقت اس کا شوہر اور بچے گھر میں موجود تھے کہ اس کا بہنوئی گھر آگیا۔ درخواست کے مطابق ملزم نے بچوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا، شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون کے شور مچانے پر اہلِ محلہ جمع ہوگئے ، جس پر ملزم ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں