پرانی دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،دوخواتین زخمی

 پرانی دشمنی پر فائرنگ، ایک  شخص جاں بحق،دوخواتین زخمی

بہاولپور (خبرنگار، سٹی رپورٹر)چک نمبر 101 ڈی این بی شاہی والا نزد احمدپورشرقیہ میں پرانی دشمنی پر دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد شہباز ولد نزیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو چک نمبر 101 ڈی این بی شاہی والا کا رہائشی تھا۔ محمد شہباز موقع پر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ میں زخمی ہونے والی خواتین میں مقتول کی اہلیہ شبانہ بی بی اور اس کی بہن غزالہ بی بی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں