والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آوارہ گردی سے منع کرنے پروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ18سالہ بیٹے نے زہرپی کرخودکشی کرلی۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ روزلیاقت پورکے رہائشی18سالہ کاشف کواقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں پرموجودذرائع بتایاکہ کاشف کو پڑھائی نہ کرنے اورآوارہ گردی سے منع کرتے ہوئے والدین نے بری طرح ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکرکاشف نے گھرمیں پڑا ہوا زہر پی لیا جوطبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں