نجی سکولوں کو پیکٹا نیٹ ورک میں لانے کا فیصلہ
آن سکرین مارکنگ کے کامیاب تجربے کے بعد تمام نجی سکولوں کیلئے لازمی قرار
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت کا پرائیویٹ سکولوں کو پیکٹا کے نیٹ ورک میں لانے کافیصلہ رواں برس ، 8ویں کے امتحانات میں شامل کرنے کی تجویز تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت رواں سال سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی پیکٹا کے تحت بورڈ امتحانی نظام میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ آٹھویں جماعت کے امتحانات میں آن سکرین مارکنگ کے کامیاب تجربے کے بعد زیر غور آیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ تعلیمی سال پیکٹا کے تحت پنجاب بھر میں تقریباً 10 لاکھ طلبا کے آٹھویں جماعت کے امتحانات منعقد کئے گئے تھے ، جن کے نتائج آن سکرین مارکنگ کے ذریعے صرف ڈیڑھ ماہ میں جاری کر دیے گئے تھے 10 لاکھ طلبا کا آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان لینا ایک بڑا اور کامیاب تجربہ رہاجس کے بعد آئندہ سال آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔