تعلیمی افسر ڈاکٹر صفدر واہگہ کی خدمات قابلِ تحسین ،اعزاز جوئیہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)سابق ڈی پی آئی سیکنڈری سکولز ساؤتھ پنجاب ملتان اعزاز احمد خان جوئیہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ایک ہمہ جہت اور باصلاحیت تعلیمی منتظم ہیں۔۔۔
جن کی فروغِ تعلیم کے لئے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر نثار، رانا جاوید مصطفی، اسلم خان قیصرانی اور میاں منیر احمد بھی موجود تھے ۔