کبیروالا :مکان میں آگ ریسکیو نے قابو پا لیا

کبیروالا :مکان میں آگ  ریسکیو نے قابو پا لیا

جودھ پور (نمائندہ دنیا) کبیروالا مخدوم پور روڈ کے قریب ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے واقعہ پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اندرون مخدوم پور روڈ پر ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری آپریشن کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت اور ڈی ایس پی کبیروالا منور حسین گجر بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں میں بجلی کی تاروں، گیس سلنڈرز اور دیگر آتش گیر اشیاء کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں