ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا علی پور دورہ، محرم و فلڈ انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا علی پور دورہ، محرم و فلڈ انتظامات کا جائزہ

ماڈل بازار، امام بارگاہوں اور فلڈ بند کا معائنہ، ہنگامی تیاریوں کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ، محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے علی پور کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار علی پور کا معائنہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں انہوں نے فلڈ بند کا دورہ کیا اور مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مشینری، وسائل اور افرادی قوت ہر وقت تیار رکھی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہ محاجرین، امام بارگاہ حسینیہ، امام بارگاہ گھلواں اور امام بارگاہ زری کے روٹس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی، صفائی، نکاسی آب، لائٹنگ اور طبی سہولیات سمیت تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا، امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں