شاہ شمس میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پیر کالونی کے قریب فائرنگ، اشتہاری ملزموں سے اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی نمبر 3 کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران دو اشتہاری مجرم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔پولیس کے مطابق گشت اور ناکہ بندی کے دوران چار مشکوک افراد موٹر سائیکل پر آتے دکھائی دیئے ۔ رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزموں نے موٹر سائیکل سے اتر کر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حفاظتی حکمت عملی اپناتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گر گئے ۔