ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات میں اضافہ
جودھ پور (نمائندہ دنیا ) کبیروالا اور گردونواح کے علاقوں بارہ میل، چوپڑہٹہ، ککڑہٹہ، سردار پور اور باٹی بنگلہ میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
مقامی شہریوں کے مطابق ایل پی جی گیس 500 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جس سے روزمرہ اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی غیر محفوظ طریقے سے ایل پی جی سلنڈر نصب کیے جا رہے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔