میپکو کے مختلف فیڈرز پر آج بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی و تقسیم کے نظام کی اپ گریڈیشن، ضروری مرمت اور ترقیاتی منصوبوں و سکیموں کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں آج مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
ملتان سرکل میں 11KV صابرہ، ٹیوب ویل اور قصبہ مڑل فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 11 بجے تک جبکہ 11KV بوٹے والا اور گلزار پور فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح 11KV حسین آگاہی، عید گاہ اور نیو حسین آگاہی فیڈرز پر صبح 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔مظفرگڑھ سرکل میں 11KV جھگی والا فیڈر سے صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔