شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی

شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی

جلال پور پیروالہ ( نامہ نگار ) پرمٹ روڈ پر باردانہ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو قریبی دکانوں تک پھیلنے سے قبل قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو کارروائی کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں