مقدمہ سے ڈسچارج کرانے کے بہانے رقم بٹورنے والے کیخلاف مقدمہ

مقدمہ سے ڈسچارج کرانے کے بہانے  رقم بٹورنے والے کیخلاف مقدمہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پولیس سے تعلقات ظاہر کر کے پرچہ ڈسچارج کرانے کے بہانے شہری سے ایک لاکھ روپے بٹورنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر 529 ٹی ڈی اے کا رہائشی وقاص علی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں اس نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ اس دوران محمد اقبال نے دعویٰ کیا کہ اس کے پولیس افسران سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ ایک لاکھ روپے کے عوض مقدمہ ڈسچارج کرا سکتا ہے۔شکایت کنندہ کے مطابق اس نے غلام یاسین اور محمد حسنین کی موجودگی میں ایک لاکھ روپے ادا کیے ، تاہم مقدمہ ڈسچارج نہ ہوا اور بعد ازاں وہ گرفتار ہو کر جیل چلا گیا۔ ۔پولیس کے مطابق سٹی کوٹ ادو پولیس نے وقاص علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں