محرم سکیورٹی کیلئے امام بارگاہ جہانیاں میں فرضی مشق

محرم سکیورٹی کیلئے امام بارگاہ  جہانیاں میں فرضی مشق

جہانیاں (نمائندہ دنیا) محرم الحرام میں امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے امام بارگاہ حسینیہ جہانیاں میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

 تفصیل کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور اور ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید نے موقع پر موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات اور اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف عملی مشقیں بھی کی گئیں اور اداروں کی تیاری کو پرکھا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں