گھر کے باہر سے رکشہ چوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) محلہ ککے والے ، وارڈ نمبر 14 کے رہائشی محمد یوسف کا رکشہ گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے ۔
رات کے وقت ہینٹر لاک توڑ کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا رکشہ چوری کر لیا گیا۔ صبح رکشہ غائب ہونے پر اطلاع دی گئی۔ کوٹ ادو سٹی پولیس نے محمد یوسف کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔