کین میں شراب لے جانے والا ملزم گرفتار

کین میں شراب لے  جانے والا ملزم گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی محمد ناصر نے گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جو پلاسٹک کین اٹھائے جا رہا تھا۔

تلاشی کے دوران کین سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم کی شناخت محمد نعیم عرف سانول کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں