امتحانی سنٹر میں شدید گرمی سے طالبہ بے ہوش

 امتحانی سنٹر میں شدید گرمی  سے طالبہ بے ہوش

جہانیاں ( نمائندہ دنیا)غریب آباد امتحانی سنٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں فرسٹ ایئر کے امتحان کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث طالبہ بے ہوش ہو گئی۔

سنٹر میں پنکھوں کی کمی اور ٹھنڈے پانی کی عدم دستیابی کے باعث طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا اور بے ہوش طالبہ کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کی حالت بہتر بنائی۔ اور اسے قریبی ہسپتال منتقل نہ کیا گیا بعد ازاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ طالبات اور والدین نے شدید گرمی کے باعث انتظامیہ اور محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے فوری سہولیات کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں