نوسرباز نے شہری سے نقدی موبائل فون ہتھیا لیا
ملتان (کرائم رپورٹر) نوسرباز شہری کو نقدی موبائل سے محروم کرگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
نیو ملتان پولیس کو فیصل نے بتایا کہ نامعلوم ملزم میری دکان پر آیا جس نے کہا میں نے جانور لوڈ کروانا ہے باتوں میں لگاکر نوسربازی سے موبائل لیا اور غلہ سے نقدی 10ہزار اٹھاکر غائب ہوگیا۔