لڑکی سے زیادتی کی کوشش 2 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر ) قادر پورراں پولیس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کو یعقوب نے بتایا کہ رقبہ پر موجود تھا ملزم اسماعیل اور غلام محمد گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے میری بیٹی سے زبردستی مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے لگے شور شرابہ ہونے ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شرع کردی ۔