محرم سکیورٹی : جہانیاں میں فلیگ مارچ
جہانیاں(نامہ نگار)محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
فلیگ مارچ کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر فہد نور اور ایس ڈی پی او سرکل ملک عبدالمجید نے کی۔فلیگ مارچ میں جہانیاں پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پیرا فورس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔