پرانی دشمنی پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی
چوک سرور شہید(نمائندہ دنیا)تحصیل چوک سرور شہید کے نواحی علاقے چک نمبر 579 ٹی ڈی اے ناصرآباد میں پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ناصرآباد کے رہائشی لال خان کھوسہ پر مبینہ طور پر تین افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ سے اس کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور ہڈیاں متاثر ہوئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی نعیم اختر برمانی، ایس ایچ او تھانہ صدر چوک سرور شہید ندیم حیدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔