بائیو میٹرک فیس کے خلاف رٹ، سماعت ملتوی

بائیو میٹرک فیس کے  خلاف رٹ، سماعت ملتوی

ملتان(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سابق صدر ملک محبوب علی سندیلہ کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت جمعرات کے روز ہونا تھی تاہم وقت کی کمی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔

درخواست میں سائلین کیلئے بائیو میٹرک ویری فکیشن کو لازمی قرار دینے اور اس کے عوض فیس وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پالیسی غریب عوام پر اضافی مالی بوجھ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بائیو میٹرک شرط فوری طور پر واپس لی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں