رشتہ کے تنازعہ پر خاتون کا قتل، مجرم کو سزائے موت
ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم کو 15لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنا دی
وہاڑی، بورے والا (نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شوکت علی نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گگو کی حدود میں رشتہ کے تنازعہ پر گزشتہ سال 29مئی کو دن دہاڑے خاتون کو قتل کرنے والے مجرم سانول چوہان سکنہ 243 ای بی کو عدالت نے سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مقدمہ کے مطابق سانول چوہان نے مافیہ بی بی کے گھر جا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد عدالتی کارروائی مکمل ہوئی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزائے موت پر عمل درآمد لاہور ہائیکورٹ کی توثیق سے مشروط ہوگا۔ جرمانے کی رقم مقتولہ کے ورثا میں شرعی طور پر تقسیم کی جائے گی جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔