وہاڑی ٹھینگی نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

وہاڑی ٹھینگی نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

دو روزہ ریسکیو آپریشن کے بعد لاش برآمد ،ورثاء کے حوالے ، تحقیقات جاری

وہاڑی(خبر نگار)وہاڑی کے علاقے چک نمبر 52 ڈبلیو بی ملتان روڈ کے قریب ٹھینگی کینال میں 20 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق نہر کی چوڑائی تقریباً 100 فٹ ،گہرائی 25 سے 30 فٹ جبکہ پانی کا بہاؤ 10700 کیوسک تھا جس کے باعث آپریشن میں شدید مشکلات پیش آئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے بوٹ سرچنگ سکوبا ڈائیونگ اور ہک سرچ تکنیک استعمال کی اور تقریباً 10 کلومیٹر تک علاقے کی تلاشی لی گئی۔ دوسرے دن صبح 6 بجے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو دن بھر جاری رہا۔

بعد ازاں شام سوا سات بجے بجے 157 ڈبلیو بی ہیڈ کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی جسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا اور کارروائی مکمل کی گئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پانی کا تیز بہاؤ بڑی رکاوٹ رہا ۔علاقہ مکینوں نے نوجوان کی تلاش میں ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کو سراہا ۔پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا ۔حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نہروں اور کینالوں میں نہاتے ہوئے احتیاط کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے مزید کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں