حادثے میں شہری کی ہلاکت پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

 حادثے میں شہری کی ہلاکت پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

ملتان ( کرائم رپورٹر ) کینٹ پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کو ذوالفقار علی نے بتایا کہ کہ گل شیر موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ نشتر فلائی اوور سے غلط سائیڈ سے آنے والی تیزرفتار کارکی ٹکر سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں