سبزی منڈی میں غیرقانونی وصولیوں کا انکشاف، مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سبزی منڈی سرور شہید میں غیر قانونی سائیکل اسٹینڈ چلانے اور جگا ٹیکس وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ انچارج انسپکشن کی جانب سے سبزی منڈی چوک سرور شہید میں کی جانے والی انسپکشن کے دوران انکشاف ہوا کہ رانا قمر لطیف مبینہ طور پر غیر قانونی سائیکل اسٹینڈ چلا کر وصولیاں کر رہا تھا جبکہ ہر جمعرات کو لگنے والے لنڈا بازار میں تاجروں اور ریڑھی بانوں سے ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے جگا ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان غیر قانونی سرگرمیوں سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔