ہیڈ تونسہ پر پری فلڈ فرضی مشق ریسکیو اداروں کا عملی مظاہرہ

ہیڈ تونسہ پر پری فلڈ فرضی مشق  ریسکیو اداروں کا عملی مظاہرہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہیڈ تونسہ بیراج، کوٹ ادو پر تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کی ہدایت پر ہونے والی مشق میں اسٹیشن انچارج ریسکیو 1122 کوٹ ادو محمد عثمان شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک اسد علی بدھ مہمان خصوصی اور اسسٹنٹ کمشنر فرخ محمود جنجوعہ نے خصوصی شرکت کی۔ موک ایکسرسائز کے دوران فرضی سیلابی صورتحال، متاثرہ افراد کے محفوظ انخلاء، واٹر ریسکیو، کشتیوں کے استعمال، ابتدائی طبی امداد، زخمیوں کی منتقلی، ریلیف کیمپ مینجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے لائف جیکٹس، کشتیوں اور دیگر حفاظتی آلات کے استعمال کا بھی ڈیمونسٹریشن پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں