دھنوٹ روڈ پر ڈیوائیڈر لائن اور روڈ مارکنگ کا مطالبہ

دھنوٹ روڈ پر ڈیوائیڈر  لائن اور روڈ مارکنگ کا مطالبہ

دھنوٹ (نامہ نگار) حال ہی میں تعمیر ہونے والی دھنوٹ روڈ پر ڈیوائیڈر لائن اور روڈ مارکنگ نہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس پر شہری شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

 مقامی افراد کے مطابق 40 فٹ چوڑی سنگل سڑک پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے تصادم کے باعث روزانہ پانچ سے چھ حادثات پیش آ رہے ہیں، جن میں متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ محکمہ ہائی وے کے مطابق کنکریٹ روڈ کے منظور شدہ نقشے میں ڈیوائیڈر شامل نہیں۔، جبکہ یہ 40 فٹ چوڑی کیرج وے کے طور پر تعمیر کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں