دہی لینے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری

 دہی لینے آئے شہری  کی موٹر سائیکل چوری

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) میلسی چوک سے دہی لینے آنے والے شہری کی موٹر سائیکل چور لے اڑا۔

تفصیلات کے مطابق شہری کامران عاقل صبح تقریباً چھ بجے میلسی چوک سے دہی لینے گیا۔ واپسی پر اس نے دیکھا کہ اس کی ڈریم بلیک موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی۔ اطلاع ملنے پر 15 پر کال کی گئی، جس کے بعد سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور چور کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں