فتح پور جنوبی:دیوار گرنے سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق
فتح پور جنوبی (نامہ نگار ) تھانہ صدر علی پور کی حدود موضع باز والا میں کچی اینٹوں سے بنی دیوار گرنے کے المناک حادثے میں دو معصوم بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بچے گھر کی پچھلی جانب کھیل رہے تھے کہ اچانک کچی اینٹوں سے تعمیر شدہ دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 سالہ خدیجہ دختر عبدالشکور اور اریبہ دختر عبدالخالق ملبے تلے دب گئیں۔ اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے فوری طور پر دونوں بچیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ والدین اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور اہلِ علاقہ نے مرحوم بچیوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔