شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر کارروائی شروع
ملتان ( کرائم رپورٹر )نیوملتان پولیس نے شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔
پولیس کو محمدی محلہ پیرا غائب سے شہری نے اطلاع دی کہ راشدگاڑیوں کی لین دین کا کام کرتا جس کو نامعلوم اشخاص نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سمیجہ آباد چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس نے مذکورہ شخص کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال روانہ کیا اور نامعلوم اشخاص کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔