مکان کی رقم لے کر قبضہ نہ دینے کا الزام، مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)خاتون سے لاکھوں روپے کی رقم ہتھیا کر مکان کا قبضہ نہ دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ڈی ایچ اے پولیس کے مطابق پروین بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے ملزموں کو اقساط کی صورت میں 20 لاکھ روپے ادا کیے ، جس کے بعد ملزموں نے مکان کی رجسٹری اس کے نام منتقل کر دی۔ تاہم جب وہ مکان کا قبضہ لینے کے لیے موقع پر پہنچی تو ملزموں نے قبضہ دینے سے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر مزید رقم بھی ہتھیا لی۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔