پالتو کتے کے کاٹنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) پالتو کتے کے کاٹنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
مخدوم رشید پولیس کو رمضان نے بتایا کہ اپنی فصل کپاس کو چکر لگانے گیا تو ملزم آصف نے اپنے پالتو کتے کو کھلا چھوڑ رکھا تھا جس نے کاٹ لیا ۔پولیس نے ملزم آصف کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔