اغوا ء کے مختلف واقعات، متعدد ملزموں کیخلاف مقدمات درج

اغوا ء کے مختلف واقعات، متعدد  ملزموں کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا ئکے مختلف واقعات کے الزام میں متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

قادر پور راں پولیس کے مطابق ثریا مائی نے درخواست دی کہ ملزمان فیاض، زبیر وغیرہ زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور اس کی بہن ثمینہ کو اغوا ئکر کے فرار ہو گئے ۔ اسی طرح مخدوم رشید پولیس کو طارق نے بتایا کہ اس کی بہن سمیرا فیاض اپنی 8 سالہ بیٹی کلثوم کو قریبی دکان سے چیز دلوانے گئی تھی کہ ملزموں نے مبینہ طور پر اسے کیری ڈبہ میں بٹھا کر اغوا ئکر لیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں