زیادتی کے واقعات ، پانچ ملزموں کیخلاف مقدمات درج
ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ممتاز آباد پولیس کو رابعہ نے بتایا کہ میرے سابق شوہر نے کمرے میں بند کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کرتے ہوئے میری سونے کی نتھلی اتار کر فرار ہوگیا قطب پور پولیس کو عدیل عزیز نے کہا کہ ملزم عبدالرحمن میری دوکان پر کام کرتا جو میرے چھوٹے بیٹے کو اپنے گھر لے گیا اور بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ اسی تھانہ کو ناصر عزیز نے بتایا کہ ملزمان بیٹے حمزہ کو ورغلاکر باغ آم لے گئے اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔