باسی کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد متاثر

باسی کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد متاثر

باسی کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد متاثرفوڈ پوائزننگ کے باعث طبیعت بگڑی، ریسکیو نے متاثرین ہسپتال منتقل کر دیے

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) تحصیل کہروڑپکا کے علاقے چٹی مسجد میں باسی کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ روز صبح کا بچا ہوا کھانا رات کے وقت کھایا، جس کے بعد انہیں شدید الٹی اور طبیعت بگڑنے کی شکایت ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہروڑپکا منتقل کر دیا۔ متاثرہ افراد میں اللہ بخش، عنصر بی بی، شہزاد، ممتاز مائی، صغراں مائی، اکمل اور روبینہ بی بی شامل ہیں۔ ہسپتال میں تمام متاثرین کو مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں