قطری تنظیم نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا

 قطری تنظیم نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا

قطری تنظیم نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا 3 سو گھرانوں میں سامان تقسیم، پیپلز پارٹی رہنماؤں نے قطر کا شکریہ ادا کیا

مونڈکا (نامہ نگار ) برادر اسلامی ملک قطر کی امدادی تنظیم کی جانب سے موضع بستی لانگ میں 2025ء کے سیلاب سے متاثرہ 300 گھرانوں میں گھریلو استعمال کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ عمران احمد خان، ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 271 چوہدری عدنان خالد اور امیدوار چیئرمین پیپلز پارٹی ملک عبدالرزاق جھانب بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر نوابزادہ عمران احمد خان نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے حکومتِ قطر اور قطری عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مشکل کی گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کو یاد رکھا اور ان کی ہر ممکن مدد کی۔ چوہدری عدنان خالد، ملک عبدالرزاق جھانب اور دیگر مقررین نے بھی قطری حکومت اور عوام کے جذبئہ اخوت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے دکھ درد میں شریک ہو کر اسلامی اخوت کی بہترین مثال قائم کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں