میگا سیوریج منصوبوں پر کام تیز کردیا، فیصل شوکت

 میگا سیوریج منصوبوں پر کام تیز کردیا، فیصل شوکت

ملتان (وقائع نگار خصوصی)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ملتان پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میگا سیوریج منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے سرگرم ہے ۔ شہر میں نکاسی آب کے مؤثر نظام کے قیام اور ۔۔۔

شہریوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلانے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی معیار، حفاظتی اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نشتر روڈ، ڈیرہ اڈا چوک، پل شوالہ، ابدالی روڈ اور کارڈیالوجی سینٹر کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نشتر ہسپتال کے اطراف سیوریج مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ جیل چوک سے نشتر فلائی اوور تک 3100 فٹ طویل سیوریج لائن مکمل کر کے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ ڈیرہ اڈا سے پل شوالہ تک 4100 فٹ منصوبے میں سے 3800 فٹ کام مکمل ہو چکا جبکہ ابدالی روڈ پر 1800 فٹ لائن بچھا دی گئی ہے ۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ باقی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں