جون میں 25گمشدہ بچے لواحقین کے سپرد کئے گئے ،ترجمان بیورو

جون میں 25گمشدہ بچے لواحقین  کے سپرد کئے گئے ،ترجمان بیورو

ملتان (لیڈی رپورٹر)ماہ جون میں خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری رہے جون کے مہینے میں۔۔

 چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے 39 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا جبکہ 25 بچوں کو لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے ۔بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات اور بذریعہ چائلڈ ہیلپ لائن کال 1121 بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں