گھر سے نقدی، موبائل اور سامان چوری

گھر سے نقدی، موبائل  اور سامان چوری

کوٹ ادو (نامہ نگار)نواحی علاقہ موضع رکھ کٹ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر سے نقدی، موبائل فون اور ۔۔۔

دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص اپنے اہل و عیال کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کے وقت نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے ۔ چور گھر سے 30 ہزار روپے نقدی، موبائل ایل سی ڈی، موٹرسائیکل کے کاغذات اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں