نواب زادہ نثار احمد خان کی وفات پر اظہار افسوس
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ممبر پنجاب بار کونسل ڈاکٹر عبدالعزیز لنڈ ایڈووکیٹ اور سید ذوالقرنین گیلانی ایڈووکیٹ نے۔۔۔
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں نواب افتخار احمد خان کے بڑے بھائی نواب زادہ نثار احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت رحمدل، خوش اخلاق اور نیک سیرت انسان تھے ، جن کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواب زادہ نثار احمد خان کی وفات نواب زادہ خاندان کے لیے بڑا سانحہ ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر عبدالعزیز لنڈ اور سید ذوالقرنین گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے ۔