ڈائریکشن بورڈ سے ٹکرانے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور پر مقدمہ درج

ڈائریکشن بورڈ سے ٹکرانے پر  ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور پر مقدمہ درج

بورے والا (نمائندہ دنیا)ڈائریکشن بورڈ سے ٹکرانے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور پر مقدمہ درج ، ہائی وے کا ساڑھے چار لاکھ کا نقصان ۔ ۔۔۔

تفصیل کے مطا بق چونگی نمبر 5کے قریب اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی منی بائی پاس روڈ پر نصب ڈائریکشن بورڈ سے ٹکر کے نتیجہ میں بورڈ ٹریکٹر کے اوپر آ ن گرا واقعہ کا علم ہو نے پر ایس ڈی او ہائی وے محمد عرفان نے ساڑھے چار لاکھ مالیت کا نقصان بتاتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا ۔ایس ڈی او کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز مقررہ پیمائش سے زیادہ لوڈنگ کر کے جا رہا تھا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں