قبرستان سے نشئی کی لاش برآمد
ملتان ( کرائم رپورٹر ) تھانہ بی زیڈ کے علاقے 30سالہ نشئی کی لاش برآمد ۔
پولیس کو طارق آباد قبرستان سے ارشد نے اطلاع دی کہ قبرستان میں ایک شخص کی لاش پائی گئی ۔پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ لاش کی شناخت یونس مسیح سے ہوئی جو نشئی تھا۔لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔