16 سالہ لڑکی اغوا، تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ
جہانیاں (نمائندہ دنیا)چک نمبر 132 دس آر سے 16 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 132 دس آر کے رہائشی ساجد حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 16 سالہ ہمشیرہ رانی بی بی چک نمبر 132 قدیم سے چک نمبر 132 جدید کی طرف جا رہی تھی کہ تین نامعلوم افراد اسے مبینہ طور پر مہران کار میں اغوا کر کے لے گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ساجد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments