ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نو منتخب  عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

صادق آباد (نمائندہ خصوصی)صادق آباد میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

، جس میں شہر بھر کے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس اور ٹریول انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے باہمی اتحاد، تعاون اور پیشہ ورانہ خدمات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران ٹریول ایجنٹس برادری کو درپیش مسائل کے حل، باہمی روابط کے استحکام اور شعبہ ٹریول کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے ۔ مقررین نے کہا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانے اور ممبران کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...