پیڈسٹل فین کا سوئچ لگاتے کرنٹ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

پیڈسٹل فین کا سوئچ لگاتے کرنٹ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں کی سی پی آر بھی جان نہ بچا سکی، ہسپتال میں موت کی تصدیق

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تونسہ بیراج کے علاقے پل مگسن میں پیڈسٹل فین کا سوئچ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے سی پی آر کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔تفصیلات کے مطابق مشعل بی بی دختر صابر حسین گھر میں پیڈسٹل فین کا سوئچ لگا رہی تھیں کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مسلسل سی پی آر کرتی رہی۔ ریسکیو اہلکار مشعل بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر گئے ، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفیہ کے جسم پر کسی قسم کے ظاہری تشدد یا زخم کے نشانات موجود نہیں تھے اور موت بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث واقع ہوئی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ پر غم کی فضا چھا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...