پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ہیلپ لائن کا نمبر تبدیل
ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے خواتین کو فوری اور مؤثر تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی ہیلپ لائن کا نمبر تبدیل کر دیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق پرانا ہیلپ لائن نمبر 1737 تبدیل کر کے نیا ٹول فری نمبر 01737-0800 کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ملتان، منیزہ منظور بٹ نے بتایا کہ گھریلو تشدد، جسمانی و ذہنی تشدد، آن لائن ہراسگی، بلیک میلنگ اور خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد یا استحصال کی شکایت کے لئے شہری نئے ٹول فری نمبر 01737-0800 پر بلا معاوضہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments