واسا کی غفلت، سہولیات کے بغیر بھاری بل جاری

واسا کی غفلت، سہولیات کے بغیر بھاری بل جاری

بل آخری تاریخ گزرنے کے بعد تقسیم، متاثرین کا فوری منسوخی کا مطالبہ

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) واسا وہاڑی کی مبینہ غفلت، نااہلی اور ناقص انتظامی کارکردگی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں بنیادی سہولیات سے محروم شہریوں کو ہزاروں روپے کے واسا بل جاری کر دیے گئے ۔ متاثرین کے مطابق یہ بل 29 مئی کو جاری ہوئے ، ان کی ادائیگی کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی گئی، مگر شہریوں میں ان کی تقسیم 16 جولائی کو، یعنی مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد شروع کی گئی۔ پیر مراد کالونی کے رہائشی شیخ عابد حیدر، افتخار، کاشف پاشا، ساجد پاشا، عدنان ملک، ندیم، ڈاکٹر زاہد اصغر علی اور دیگر مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقے میں نہ سیوریج لائن موجود ہے اور نہ ہی واٹر سپلائی کی سہولت، اس کے باوجود بھاری بل بھجوا دیے گئے ۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جب بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئیں تو بل کس قانون اور کس بنیاد پر وصول کیے جا رہے ہیں۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ بلوں کی تاخیر سے تقسیم نے انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا کہ تمام بل فوری طور پر منسوخ کیے جائیں، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی تک بلنگ کا عمل معطل رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...