لاپتہ نوجوان کی موت ، اہلخانہ کا احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

لاپتہ نوجوان کی موت ، اہلخانہ  کا احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

میلسی (نامہ نگار) موضع فدہ آرا نمبر 2 کے رہائشی منظور احمد نے اہلِ محلہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے اپنے بیٹے محمد رازق کی موت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

منظور احمد کے مطابق ان کا بیٹا محمد رازق 4جولائی سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش اہلخانہ مسلسل کرتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 12روز بعد معلوم ہوا کہ محمد رازق کو بے ہوشی کی حالت میں ملنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گیا، بعد ازاں پولیس تھانہ سٹی نے اسے لاوارث قرار دے کر تدفین کر دی۔ مظاہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...